گلوکار ہمیش ریشمیا کے بعد اب ہنی سنگھ بھی میدان میں کود پڑے

جمعہ 4 اپریل 2014 14:58

گلوکار ہمیش ریشمیا کے بعد اب ہنی سنگھ بھی میدان میں کود پڑے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء)بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے بعد اب ہنی سنگھ بھی کود پڑے ہیں اداکاری کے میدان میں، بالی وڈ فلم دی ایکسپوز میں دونوں آرہے ہیں ایک ساتھ دھوم مچانے۔

(جاری ہے)

اننت مدھاوین کی ڈائریکشن میں بننے والی مووی کی کہانی ہے سفاک قاتل کے گرد گھومتی ،جو حسینہ کو موت کی نیند سلاکر چھپتا پھر رہا ہے۔عرفان خان کھوجی بن کر خونی کو بے نقاب کرنے کے لئے چھان رہے ہیں در در کی خاک، فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہمیش ریشمیا اور ہنی سنگھ پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ایکشن اور سسپنس سے بھری یہ فلم 23 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

وقت اشاعت : 04/04/2014 - 14:58:34

Rlated Stars :