شوٹنگ کے دوران ہنگامہ، سنی لیون کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑگیا

ہفتہ 13 فروری 2021 12:38

شوٹنگ کے دوران ہنگامہ، سنی لیون کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی ویب سیر یز ’انامیکا‘ کی شوٹنگ کے دوران جھگڑا ہوگیا۔بالی ووڈ ہدایت کار وکرم بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ویب سیریز کے دوران فیس کے معاملے پر بڑا جھگڑا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سنی لیون کی ویب سیریز ’انامیکا‘ کے سیٹ پر فائٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان نے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا جس پر جھگڑا شروع کیا تھا اور جھگڑا س قدر بڑھ گیا تھا کہ ہمیں سنی لیون کو وینیٹی وین میں چھپانا پڑا۔

وکرم بھٹ نے کہا کہ معاملہ اس قدر بڑھا تھا کہ پورا دن گزر گیا تھا جس کے باعث شوٹنگ بھی نہیں ہوسکی تھی۔دوسری جانب ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وکرم بھٹ نے 38 لاکھ بھارتی روپے کی ادائیگی کرنا تھی تاہم وہ اس سے انکاری تھی جس پر کام کو روکا گیا تھا اور فوری طور پر 14 لاکھ کا چیک لیاگیا تھا۔
وقت اشاعت : 13/02/2021 - 12:38:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :