اسلام آباد،مہدی حسن، اقبال بانو، غلام علی اور فریدہ خانم کے بعد غزل گائیکی کا دور ختم ہو گیا،طاہرہ سید

ہفتہ 20 فروری 2021 12:25

اسلام آباد،مہدی حسن، اقبال بانو، غلام علی اور فریدہ خانم کے بعد غزل گائیکی کا دور ختم ہو گیا،طاہرہ سید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2021ء) معروف گلوکارہ طاہرہ سید  نے کہا ہے  کہ مہدی حسن، اقبال بانو، غلام علی اور فریدہ خانم کے بعد غزل گائیکی کا دور ختم ہو گیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ سید نے بتایا کہ آج کل کے گانے دو دن کے بعد ہی بھول جاتے ہیں لیکن50 برس پہلے کے مہدی حسن اور فریدہ خانم جیسے گلوکاروں کا گایا ہوا  گانا آج بھی سنیں تو اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  غزل گانا یا سیکھنا مشکل کام نہیں ہے بس اب اس کی ڈیمانڈ نہیں رہی اس لیے نہ کوئی گاتا ہے نہ سیکھتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے گلوکاری کا شوق نہیں تھا حالانکہ میری والدہ گلوکارہ تھیں اور انہوں نے مجھے میوزک کا استاد رکھ دیا ، 14 برس  کی عمرسے ہی پاکستان ٹیلی ویژن سے گانا شروع کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ  والدہ کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سنجیدہ لیا اور انہیں شہرت بھی ملی۔
وقت اشاعت : 20/02/2021 - 12:25:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :