روینہ ٹنڈن کی بیٹی نے تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کرلی

ہفتہ 27 فروری 2021 20:42

روینہ ٹنڈن کی بیٹی نے تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشہ نے تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کی ہے جس پر انہوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر روینہ نے اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بلیک بیلٹ پہنی ہوئے ہیں اور روینہ ان کا سرٹیفکیٹ بھی دکھا رہی ہیں۔کیپشن میں روینہ نے لکھا کہ میری بیٹی بلیک بیلٹ ہوگئی ہے، مجھے تم پر بہت فخر ہے اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ جس طرح تم نیکورونا کے دوران تمام حفاظتی انتظامات کا خیال رکھا اور جس طرح تم نے کہا کہ کل اسکول جانا ہے۔

وقت اشاعت : 27/02/2021 - 20:42:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :