پرسکون ہوں، دوبارہ شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا

اتوار 28 فروری 2021 14:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2021ء) بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن نے کہا ہے کہ پرسکون ہوں، دوبارہ شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن کی چند عرصہ قبل اپنی اہلیہ سوزین خان سے دوسری شادی کی افواہیں سرگرم رہ چکی ہیں تاہم ریتھک دوسری شادی کے حوالے سے صاف انکار کر چکے ہیں۔

ریتھک روشن نے فیشن ڈیزائنر سوزین خان سے 2000 میں پسند کی شادی کی تھی تاہم شادی کے 14 سال بعد دونوں کے درمیان اختلافات کے سبب علیحدگی ہو گئی اور 2014 میں دونوں نے عدالت سے باقاعدہ طلاق لے لی تھی۔

(جاری ہے)

ریتھک روشن اور سوزین خان کے دو بیٹے ہیں جن کی پرورش کے لیے دونوں نے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی فلم ’کابل‘ کی ریلیز سے قبل 2017 میں فلم فیئر سے گفتگو کرتے ہوئے ریتھک روشن نے کہا کہ دوبارہ شادی کا خیال ان کے ذہن میں نہیں آسکتا، وہ اب خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ریتھک کی سابقہ اہلیہ سوزین نے ریتھک سے دوبارہ شادی کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ میں لوگوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ قیاس آرائیاں بند کر دیں، ریتھک کے ساتھ کبھی صلح نہیں ہو گی لیکن ہم ہمیشہ اچھے والدین رہیں گے۔
وقت اشاعت : 28/02/2021 - 14:45:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :