- Home
- شوبز
- پاک ترک باہمی اشتراک سے کراچی میں مب ریئل اسٹیٹ کے دفتر کا افتتاح ،شوبر ستاروں اور بزنس کمیونٹی ..
پاک ترک باہمی اشتراک سے کراچی میں مب ریئل اسٹیٹ کے دفتر کا افتتاح ،شوبر ستاروں اور بزنس کمیونٹی کی شرکت
پاک ترک دوستی کی نظیر نہیں ملتی، دونوں ممالک کے درمیان جائیداد کی خرید و فروخت سے شہریوں کو ایک دوسرے کے رہن سہن کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا ،اداکار جاوید شیخ
پیر 1 مارچ 2021 13:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ2021ء) کراچی میں پاکستان اور ترکی کے باہمی اشتراک پر مبنی ”مب ریئل اسٹیٹ“ کے دفتر کا افتتاح کیا گیا ۔ دفتر کا افتتاح معروف اداکار جاوید شیخ ،بزنس ٹائیکون ایس ایم منیر ،سیاسی رہنما مرزا اختیار بیگ،ترکی قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی اییپ یلدرم،کنٹری مینیجر مب ریئل اسٹیٹ عظیم وحید،فیشن ڈیزائنر اور بزنس پارٹنر مب ریئل اسٹیٹ تسنیم صدف اور شکیل ڈینگرا نے کیا۔
اس موقع پر ترکی قونصلیٹ کے کمرشل اتاشی اییپ یلدرم نے کہا کہ پاکستانیوں کو ترکی میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پاک ترک دوستی کی نظیر نہیں ملتی، دونوں ممالک کے درمیان جائیداد کی خرید و فروخت سے شہریوں کو ایک دوسرے کے رہن سہن کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا ،
بزنس ٹائیکون ایس ایم منیر نے کراچی میں مب ریئل اسٹیٹ کے دفتر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ،مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی مضبوطی کے لئے ایسے دفاتر کا قیام بے حد ضروری ہے ،مب ریئل اسٹیٹ کے کنڑی مینیجر عظیم وحید نے کہا کہ اس دفتر کے قیام سے وہ افراد استفادہ کرسکتے ہیں جو ترکی جانا چاہتے ہیں یا ترکی میں جائیداد خریدنا چاہتے ہیں ،مب ریئل اسٹیٹ ایسے افراد کی رہنمائی کے لئے حاضر ہے۔
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں شوبز ستارو ں کی بڑی تعداد شریک تھی جن میں اداکارہ صباحت ،نمرہ شاہد،انوشہ ،کنول نذر، حنا انصاری ،اداکار عدنان ٹیپو، فائق اور شمائل ریاض ملک شامل تھے۔واضع رہے کہ مب ریئل اسٹیٹ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے شراکت دار ہیں جس کا ہیڈ کوارٹر ترکی میں ہے ۔مب ریئل اسٹیٹ ترک رہائشی اجازت نامے کے ساتھ جائیداد میں سرمایہ کاری کے مواقع میں مہارت رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/03/2021 - 13:19:40
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Lollywood
Bollywood
Hollywood
Theater
Television
Music
Radio
Fashion
Other
Movies
News
Articles
Gallery
Videos
Showbiz Programs
Showbiz Stars
Famous Showbiz Stars
Arisha Razi
Mahirah Khan Askari
Yami Gautam
adele
Ariel Winter
Tauqeer Nasir
Alizeh Shah
Noman Masood
Vaani Kapoor
M. Night Shyamalan
Richard Madden
Rakhi sawant
Showbiz News In Urdu
-
پروڈیوسر ،ڈائریکٹر شعیب ہاشمی کی برسی 15 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے نامور شاعر اور مزاح نگار سیّد ضمیرجعفری کی 25ویں برسی 12مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
سال مجھے ہندی فلموں سے کوئی آفر ہی نہیں ملی،اداکارہ جیوتیکا
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع