انڈسٹری کو درپیش مشکلات ،عروج پر لے جانے کیلئے جامع سٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے‘ صائمہ نور

فلم انڈسٹری کیلئے نجی سرمایہ کاری کو لانے کیلئے حکومت کوآگے بڑھ کراعتماددینا ہوگا‘ ناموراداکارہ کی گفتگو

ہفتہ 13 مارچ 2021 11:58

انڈسٹری کو درپیش مشکلات ،عروج پر لے جانے کیلئے جامع سٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے‘ صائمہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2021ء) ناموراداکارہ صائمہ نورنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور اسے دوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے ایک جامع سٹڈی رپورٹ تیار کرا نے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے جتنی جلد پیشرفت ہو گی اتنا ہی اچھا ہے ،ہمارے پاس کسی بھی شعبے میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں صرف سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں صائمہ نورنے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ آج جب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی بھی میسر ہے توفلم انڈسٹری کیوں مطلوبہ نتائج نہیں دے اور یہ لمحہ فکریہ ہے ۔میری تجویز ہے کہ فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات اور اسے دوبارہ ماضی کی طرح عروج پر لے جانے کے لئے ایک جامع سٹڈی رپورٹ تیار کرائی جائے اوراس کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ کسی بھی شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے حکومت کوپہل کرنا ہوتی ہے اورفلم انڈسٹری کیلئے بھی نجی سرمایہ کاری کو لانے کیلئے حکومت کوآگے بڑھ کراعتماددینا ہوگا۔
وقت اشاعت : 13/03/2021 - 11:58:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :