فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہوں‘عثمان پیرزادہ

اتوار 18 مئی 2014 12:49

فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہوں‘عثمان پیرزادہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) نامور اداکار عثمان پیر زادہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہوں اور اس کیلئے جہاں تک ممکن ہوسکا اپنا کردار ادا کروں گا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں حکمت عملی کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران عثمان پیر زادہ نے کہا کہ یہی فنکار اور یہی انڈسٹری ہے جس نے بہت بڑی بڑی فلمیں بنائی ہیں اور پاکستانی سینماؤں میں فلمیں لگانے کیلئے ٹائم نہیں ملتا تھا آج اگر ہم مسائل کا شکار ہیں تو ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا۔ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پر امید ہوں۔

وقت اشاعت : 18/05/2014 - 12:49:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :