کرینہ کپورنے فوٹو گرافرز کو پوز دینے کے لیے ماسک اتار دیا

کرینہ کپور نے ماسک اسی وقت اتارا جب پاپا رازی فوٹو گرافرز نے حفاظتی فاصلہ قائم کیا

بدھ 31 مارچ 2021 11:47

کرینہ کپورنے فوٹو گرافرز کو پوز دینے کے لیے ماسک اتار دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2021ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور ممبئی میں ایک شوٹ کے لیے گھر سے نکلیں، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وہ اپنے دوسرے بیٹے کی ولادت کے بعد دوبارہ اپنے کام پر واپس آئی ہیں۔ کرینہ کپور تو کام پر واپس آنا چاہتی ہی تھیں لیکن وہ جانتی ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے شوٹ پر جاتے ہوئے ہمیشہ کی طرح پاپا رازی (فوٹو گرافرز) کو پوز دیا، تاہم انھوں نے ماسک پہن رکھا تھا۔

انھوں نے ماسک اسی وقت اتارا جب پاپا رازی فوٹو گرافرز نے حفاظتی فاصلہ قائم کیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرینہ نے فوٹو گرافرز پر سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ گزشتہ ہفتے بھی جب وہ شوٹ سے واپس آرہی تھیں تو انھوں نے فوٹو گرافرز سے اسی قسم کی درخواست کی تھی۔
وقت اشاعت : 31/03/2021 - 11:47:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :