ہمارے ہاں اکیڈمی کا رواج نہیں ، بیرون ممالک فنکار اکیڈمی سے ہو کر فیلڈ میں آتے ہیں‘افتخار ٹھاکر

میں نے روزگار کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور میں نے گریجوایشن مکمل کی ‘ سینئر کامیڈین اداکار

جمعہ 9 اپریل 2021 13:19

ہمارے ہاں اکیڈمی کا رواج نہیں ، بیرون ممالک فنکار اکیڈمی سے ہو کر فیلڈ میں آتے ہیں‘افتخار ٹھاکر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں اکیڈمی کا رواج نہیں جبکہ بیرون ممالک فنکار اکیڈمی سے ہو کر فیلڈ میں آتے ہیں ،میں نے روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور میں نے گریجوایشن مکمل کی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں نے چھوٹی عمر میں کام شروع کر دیا تھا لیکن اس کے ساتھ اپنی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا ،امریکہ کی اکیڈمی سے تین سال تین ماہ اپنے شعبے سے متعلقہ سرٹیفکیشن حاصل کر رکھی ہیں اورمیری تعلیم گریجوایشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمر شریف نے مجھے ڈرامے میں کام کرتے ہوئے دیکھ کر اپنے ڈرامے میں کاسٹ کیا تھا۔

وقت اشاعت : 09/04/2021 - 13:19:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :