شاہد حمید بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، اچھی خان

منگل 13 اپریل 2021 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) فلم،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین اچھی خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شاہد حمید بطورصدر فلم فیڈریشن آف پاکستان بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہم دونوں کا پہلا ٹارگٹ فلمی صنعت کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت کافی بڑی تعداد میں پنجابی اور پشتو فلمیں زیر تکمیل ہیں حالات سازگار ہوتے ہی یہ تمام فلمیں عام نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں اچھی خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر پرویز کلیم کی فلم ’’رنگ عشقے دا‘‘ میں ایک جاندار کردار ادا کررہا ہوں۔اس مفرد اور اچھوتے کردار کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا ہے۔ فلم ’’رنگ عشقے دا‘‘ میں سینئر اداکارہ لالی ووڈ کی نامور ہیروئن مدیحہ شاہ بھی ایک اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔پنجابی ’’شریکے دی اگ‘‘میرے کیرئیر کی ایک اور یادگار فلم ثابت ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 23:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :