محنت کی بدولت شائقین نے ہمیشہ پذیرائی دی، جیا علی

منگل 20 اپریل 2021 20:37

محنت کی بدولت شائقین نے ہمیشہ پذیرائی دی، جیا علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) اداکارہ و ماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ بڑی سکرین پر دوبارہ آنا میرے چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا۔جیا علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں چاہتی توپہلی بڑی کامیابی کے ملنے پربھٹک جاتی مگرمیں نے ایسا نہ کیا اورثابت قدمی کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا جوآج تک جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران فیشن، فلم اورٹی وی کے شعبوں میں بہت کام کیا اورآنے والے دنوں میں ناظرین مجھے منفردکرداروں میں دیکھیں گے جہاں تک بات بڑی سکرین پر دوبارہ آنے کی ہے تویہ میرے چاہنے والوں کیلئے سرپرائز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھا۔اوروہاں سے بہترکام کرتے ہوئے ایک دن بڑے پردے کیلئے منتخب ہوئی۔ پہلی ہی فلم نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیا۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 20:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :