شادی کے بعد ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا اس میں شوہر کی اجازت اور مشاورت شامل تھی ‘ فضیلہ قیصر،پہلی ترجیح گھریلو زندگی ہے اور میں نے اس میں ایک لمحے کیلئے کوتاہی نہیں برتی‘ سینئر اداکارہ

اتوار 15 جون 2014 13:55

شادی کے بعد ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا اس میں شوہر کی اجازت اور مشاورت شامل تھی ‘ فضیلہ قیصر،پہلی ترجیح گھریلو زندگی ہے اور میں نے اس میں ایک لمحے کیلئے کوتاہی نہیں برتی‘ سینئر اداکارہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء)ٹی وی کی سینئر اداکارہ فضیلہ قیصر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا اس میں میرے شوہر کی اجازت اور مشاورت شامل تھی ، میری پہلی ترجیح میری گھریلو زندگی ہے اور میں نے اس میں ایک لمحے کے لئے کوتاہی نہیں برتی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں فضیلہ قیصر نے کہا کہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں اگر ان میں توازن ہوگا تو گاڑی آگے چل سکے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن بہترین وہ ہے جو اپنی غلطی سے سیکھے اور آئندہ اس سے محتاط رہے ۔ فضیلہ قیصر نے مزید کہا کہ ٹی وی پر آنے والے نئے فنکار اچھا کام کر رہے ہیں ۔ میں انہیں یہی مشورہ دوں گی کہ لگن اور نیک نیتی سے کام کریں اس کا ثمر ہر حال میں ملے گا ۔

وقت اشاعت : 15/06/2014 - 13:55:06