لیڈی گاگا کے کتے چرانے والے 5 افراد گرفتار، مقدمہ درج

تین ملزمان پر اقدام قتل ،ڈکیتی ،دو ملزمان پر جرم میں ملوث ہونے کا الزام عائد ،11 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائیگا

ہفتہ 1 مئی 2021 11:59

لیڈی گاگا کے کتے چرانے والے 5 افراد گرفتار، مقدمہ درج
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے 2 کتے چرانے کے کیس میں متعدد گرفتاریاں اور کئی افراد سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن اب باقاعدہ طور پر 5 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 5 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی عمر18،19،27،40 اور 50 سال ہے۔تین ملزمان پر اقدام قتل اور ڈکیتی کا الزام عائد کیا گیا جبکہ دو ملزمان پر جرم میں ملوث ہونے کا الزام عائد گیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو 11 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/05/2021 - 11:59:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :