بھارت کیلئے خیر سگالی کے جذبات سے پوری دنیا میں پاکستانی حکومت کی نیک نامی ہوئی ہے ‘ زارا اکبر

امید ہے دونوں ممالک وباء سے نمٹنے کیساتھ غربت او ر جہالت کے خاتمے کیلئے مل کر چلیں گے‘ انٹر ویو

ہفتہ 1 مئی 2021 12:13

بھارت کیلئے خیر سگالی کے جذبات سے پوری دنیا میں پاکستانی حکومت کی نیک نامی ہوئی ہے ‘ زارا اکبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) لندن میں مقیم سینئر اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان نے خود مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود ہمسایہ ملک بھارت کو مدد کی پیشکش کر کے مثبت پیشرفت کی ہے ، امید ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور بھارت کورونا وباء سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خطے سے غربت او ر جہالت کے خاتمے کے لئے مل کر چلیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں زارا اکبر نے کہا کہ بھارت میں کورونا وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال پر خیر سگالی کے جذبات سے پوری دنیا میں پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی نیک نامی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ بھارت کی عملی طور پر مدد کریں تاکہ وہاں پر کورونا پر قابو پایا جا سکے اورحالات میں سدھار آ سکے۔

وقت اشاعت : 01/05/2021 - 12:13:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :