ہمایوں سعید میر ے بڑے بھائی ،کام کیلئے کبھی ان کی سفارش نہیں کرائی‘ سلمان سعید

خوش قسمتی ہے ہمایوں سعید میرے بڑے بھائی ہیں، ان سے رہنمائی لیتا ہوں ‘ اداکار کی گفتگو

منگل 4 مئی 2021 11:51

ہمایوں سعید میر ے بڑے بھائی ،کام کیلئے کبھی ان کی سفارش نہیں کرائی‘ سلمان سعید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) اداکار سلمان سعید نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید میر ے بڑے بھائی ہیں لیکن میں نے کبھی بھی ان کے نام سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں، شوبز میں جو بھی کامیابیاں سمیٹی ہیںوہ اپنی محنت کے بل بوتے پر حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں سلمان سعید نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ ہمایوں سعید میرے بڑے بھائی ہیں اور میں ان سے رہنمائی بھی لیتا رہتا ہوں لیکن مجھے کبھی بھی کام کے لئے بھائی کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑی ،میں نے ہمیشہ محنت کو اپناشعار بنایا ہے اوراسی کی بناء پر میں اپنی منزل کیلئے جستجو کر رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میںبے شمار ڈرامہ سیریلز میںکر چکا ہوں او ردن بدن میرے فن میں پختگی آتی جارہی ہے ۔

وقت اشاعت : 04/05/2021 - 11:51:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :