ٹک ٹاک اسٹار علی حیدرآبادی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹک ٹاک اسٹار علی خان حیدرآبادی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوگئی

منگل 18 مئی 2021 12:30

ٹک ٹاک اسٹار علی حیدرآبادی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) پاکستان کے معروف ٹک ٹاک اسٹار علی خان حیدرآبادی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک اسٹار علی خان حیدرآبادی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوگئی ہے۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد علی خان حیدرآبادی پاکستانی لڑکوں کی فہرست میں دوسرے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 11 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

علی خان حیدرآبادی سے قبل یہ اعزاز صرف لاہور سے تعلق رکھنے والے نامور ٹک ٹاک ہیرو ذوالقرنین سکندر کے پاس تھا۔علی خان حیدرآبادی اپنے منفرد انداز میں چلنے کی وجہ سے انتہائی کم عرصے میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر مقبول ہوئے۔

(جاری ہے)

جب علی خان حیدرآبادی کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے ناصرف اٴْن کے چلنے کے اسٹائل کو پسند کیا بلکہ ٹک ٹاک صارفین نے علی خان حیدرآبادی کو کاپی بھی کرنا شروع کیا۔

علی خان حیدرآبادی کے ٹک ٹاک اکاو?نٹ کا جائزہ لیں تو اٴْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔اس سے قبل علی خان حیدرآبادی نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مستقبل میں ڈرامے اور فلموں میں اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں کیونکہ بچپن سے ہی اداکار بننے کا شوق ہے۔علی خان حیدرآبادی نے بتایا تھا کہ وہ جوتے کی دٴْکان پر ملازمت کرتے تھے لیکن ٹک ٹاک پر مقبولیت کے بعد دٴْکان پر گاہکوں سے زیادہ مداح آنے لگ گئے تھے جس کی وجہ سے اٴْنہوں نے وہاں سے ملازمت چھوڑ دی اور اپنا تمام وقت ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں لگانے لگے جو اٴْن کی آمدنی کا ذریعہ بھی بن گیا۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 12:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :