امریکی اداکار بلی پورٹر کا ایڈز میں مبتلا ہونے کا انگشاف

جمعرات 20 مئی 2021 12:57

امریکی اداکار  بلی پورٹر کا ایڈز میں مبتلا ہونے کا  انگشاف
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2021ء) معروف امریکی ادکار بلی پورٹر گزشتہ 14 برس سے ایڈز میں مبتلا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی و ڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  اداکار بلی پورٹر نےبتایا کہ انہوں نے انڈسٹری میں  انتقامی کارروائی اور پسماندگی کے خوف سے 14 سال تک کسی کو نہیں بتایا کہ وہ ایڈز میں مبتلاہیں ۔انہوں نے بتایا کہ  2007  کا سال میری زندگی کا بدترین سال تھا کیونکہ اسی سال ٹائپ 2 ذیابیطس ہوئی اور پھر ایڈز کی تشخیص اور اسی سال میں ہی انہوں نے دیوالیہ پن کے کاغذات پر دستخط کیے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ  ان کا منصوبہ ہمیشہ ہی اپنی ماں سے اپنی اس بیماری کو  چھپانا تھا کیونکہ کیونکہ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے  سے ہیں  ۔واضح رہے کہ بلی پورٹر نے اپنا سولو کیریئر شروع کرنے سے پہلے براڈوے پراپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہرت حاصل کی بعد ازاں اپنی صلاحیتوں کے باعث  2013 کا ٹونی ایوارڈ آؤٹ سینڈنگ ایکٹر کے لئے میوزیکل اینڈ آؤٹر کریٹکس سرکل ایوارڈ ، ڈرامہ ڈیسک ایوارڈ 2014 میں بہترین میوزیکل تھیٹر البم کا گریمی ایوارڈ2019 کا پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات کے علاوہ انہیں ٹائم میگزین کے 2020 کے 100 انتہائی بااثر افراد میں  بھی شامل کیا گیا۔
وقت اشاعت : 20/05/2021 - 12:57:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :