رمضان المبارک میں اسٹیج سے عارضی طو رپر کنارہ کشی اختیار کر لی‘ نیہا بلوچ

منگل 1 جولائی 2014 13:08

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) اداکارہ نیہا بلوچ نے کہا ہے کہ بہت خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو رمضان المبارک کی برکات کو سمیٹتے ہیں‘ ہر مسلمان کی طرح میں بھی رمضان المبارک کے بابرکت لمحوں کو کھونا نہیں چاہتی اور اسی وجہ سے میں نے عارضی طور پر اسٹیج ڈراموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

” اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014 “ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہر سال روزے رکھنے کے ساتھ اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں اورجو لوگ اعتکاف میں بیٹھتے ہیں ان کو علم ہے کہ اس میں کتنا روحانی سکون ملتا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ جب تک زندگی ہے روزے اور اعتکاف کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔

وقت اشاعت : 01/07/2014 - 13:08:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :