کئی جائیدادوں کے مالک امیتابھ بچن نے ممبئی میں 31 کروڑ کا لگڑری فلیٹ خریدلیا

ہفتہ 29 مئی 2021 12:43

کئی جائیدادوں کے مالک امیتابھ بچن نے ممبئی میں 31 کروڑ کا لگڑری فلیٹ خریدلیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ اور سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں ایک جائیداد خریدی ہے جس کی قیمت 31 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ 5184 اسکوائر فٹ کی یہ پراپرٹی دسمبر میں خریدی گئی، تاہم اس کی رجسٹری اپریل میں کروائی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27ویں اور 28ویں فلور پر واقع اس پراپرٹی میں چھ کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ اس خریداری پر امیتابھ بچن نے 62 لاکھ روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی۔ منی کنٹرول نامی ممبئی کے ایک ادارے کے مطابق اداکارہ سنی لیون نے اسی کمپلیکس میں 28 مارچ کو سولہ کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدی جبکہ فلمساز آنند ایل رائے نے بھی یہاں پچیس کروڑ روپے کا ایک ڈوپلیکس خریدا ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2021 - 12:43:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :