ارسلان نصیر کی عمران خان کے ہمراہ تصویر وائرل

ہفتہ 29 مئی 2021 17:44

ارسلان نصیر کی عمران خان کے ہمراہ تصویر وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) حال ہی میں اپنی اداکاری میں ڈیبیو کرنے والے ارسلان نصیر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہے جس میں ان کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان موجود ہیں۔

(جاری ہے)

یوٹیوبر سے اداکار بننے والے ارسلان نصیر نے پہلے ہی ڈرامے میں مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا تاہم گزشتہ روز ان کے ایک قریبی ساتھی کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس میں عمران خان کے ہمراہ ارسلان اور ان کے دوست موجود ہیں۔

ارسلان کے دوست شعیب ارشد نے تصویر کے کیپشن پر لکھا تصویر میں موجود 3 میں سے 2 اب پہلے سے زیادہ مشہور ہوچکے ہیں تاہم اداکار نے اس تصویر کو ری شیئر کیا اور لکھا تم ہماری خوش قسمتی کا باعث ہو۔خیال رہے کہ اداکاری سے قبل ارسلان نصیر کو بحیثیت یوٹیوبر بے شمار صارفین جانتے تھے۔
وقت اشاعت : 29/05/2021 - 17:44:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :