ایکتا کپور نے پاکستانی اداکارہ کا شکریہ ادا کردیا

منگل 1 جون 2021 12:01

ایکتا کپور نے پاکستانی اداکارہ کا شکریہ ادا کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء)پاکستانی ٹیلی ویژن کی اداکارہ اریبہ حبیب کی تعریف کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کردیا۔اریبہ حبیب نے ایکتا کپور کی ویب سیریز ’بروکن بٹ بیوٹی فل‘ کی تعریف کرتے ہوئے ایک انسٹارام اسٹوری شیئر کی تھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار اور بہترین کام ہے، جسے سب لووگں کو لازمی دیکھنا چاہئے۔اریبہ حبیب کی تحسین کے جواب میں ایکتا کپور نے بھی شکریہ ادا کرنے میں دیر نہیں کی۔انہوں نے اریبہ کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے ’آداب‘ لکھا اور کہا کہ سمندر پار سے آپ کی محبتوں کا شکریہ۔

وقت اشاعت : 01/06/2021 - 12:01:04

Rlated Stars :