بلی آئلش نے نامناسب زبان کے استعمال پر ایشیائی افراد سے معافی مانگ لی

میرے الفاظ سے جن لوگوں کو تکلیف ہوئی، ان سے معافی مانگتی ہوں، گلوکارہ

منگل 22 جون 2021 23:07

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) کم عمری میں ہی متعدد ریکارڈز اپنے نام کرنیوالی پاپ گلوکارہ 19سالہ بلی آئلش نے لاعلمی میں ایشیائی اور سیاہ فام افراد کے حوالے سے نامناسب زبان استعمال کرنے پر معافی مانگی لی۔میڈیا رپورٹکے مطابق بلی آئلش نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایشیائی نژاد اور سیاہ فام افراد سے معافی مانگتے ہوئے دعوی کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گانے کی ایک ویڈیو میں وہ جس زبان کا استعمال کر رہی ہیں، انہیں اس وقت مذکورہ زبان کے مفہوم کا علم نہیں تھا۔

گلوکارہ نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو اس وقت کی ہے جب ان کی عمر 13 سے 14 سال تھی اور تب انہیں ویڈیو میں گنگنائے گئے جملوں اور کچھ اصطلاحات کا مطلب معلوم نہیں تھا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں ماضی کی غلطی کو اپنی لاعلمی اور کم عقلی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس وقت وہ کم عمر تھیں اور انہیں اس کا علم نہیں تھا کہ وہ جو زبان استعمال کر رہی ہیں، وہ کسی کی توہین کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنے معافی نامے میں ایشیائی نژاد افراد اور سیاہ فام لوگوں سے پیار اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا اور لکھا کہ ان کی پرورش دوسرے لوگوں کے ساتھ پیار اور ان کی عزت کرنے کے طور پر ہوئی ہے۔بلی آئلش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے دوسری کی عزت کرنے، دوسرے لوگوں سے پیار کرنے، پودوں اور جانوروں کو بڑا کرتے ہوئے زندگی گزاری ہے۔انہوں نے لکھا کہ لاعلمی سے ان سے ہونے والی غلطی نے دوسروں لوگوں کو تکلیف پہنچائی، جس وجہ سے وہ ان تمام افراد سے معافی کی طلب گار ہیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:07:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :