میری اہلیہ کو میرے گانے سننا پسند نہیں، یویو ہنی

جمعہ 11 جولائی 2014 16:09

میری اہلیہ کو میرے گانے سننا پسند نہیں، یویو ہنی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء)بھارتی گلوکاریویو ہنی سنگھ کی بیوی کو انکے گانے سننا پسند نہیں۔گلوکار ہنی سنگھ کا نام ان دنوں بھارتی فلموں کی کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے، شاید ہی کوئی ایسی فلم ہو جس میں انکا گانا شامل نہ ہو۔

(جاری ہے)

یویو ہنی سنگھ کو بھارتی میوزک انڈسٹری کا برانڈ نیم بھی کہا جاتا ہے لیکن ہنی سنگھ کا حال دیکھیے کہ وہ بیچارے اپنے ہی گھر میں مرغی کے برابر سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان کی بیوی کو انکے گانوں سے سخت نفرت ہے ، وہ ہنی کے گانے سننے کے بجائے ہلکے پھلکے رومانوی گانے سننا پسند کرتی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ جدوجہد کے دور میں انکی ماں نے انکا نام بدل کر ہنی سنگھ رکھا جو کلک کرگیا۔

وقت اشاعت : 11/07/2014 - 16:09:50