ہالی ووڈ کے معروف اداکار ہیریسن فورڈ شوٹنگ کے دوران زخمی

پیر 5 جولائی 2021 20:31

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ہیریسن فورڈ شوٹنگ کے دوران زخمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2021ء) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ہیریسن فورڈ فلم ’’انڈیانا جونز 5‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ ہیریسن فورڈ فائٹ سین کی ریہرسل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

ریڈرز آف دی لاس آرک، اسٹار وارز اے نیو ہوپ، دی فوجیٹوو، ایئر فورس ون سمیت ہالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں لاجواب اور مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیریسن فورڈ فلم انڈیانا جونز فائیو کی شوٹنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کو ری شیڈیول کیا جارہا ہے، یہ فلم آئندہ سال جولائی میں ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 05/07/2021 - 20:31:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :