میگھن مارکل نئی نیٹ فلکس سیریز بنانے کیلئے تیار

نئے شو کی ہیروئین اپنی عمر کی بہت سی لڑکیوں کی طرح ایسے سفر پر ہے جہاں وہ زندگی کے روزمرہ کے چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے،میگھن

جمعرات 15 جولائی 2021 16:57

میگھن مارکل نئی نیٹ فلکس سیریز بنانے کیلئے تیار
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے لیے نیا شو ’پرل‘ بنانے جا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے پروڈکشن ہائوس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل ایک نئے انیمیٹڈ شو ’پرل‘ کو بنانے کے لیے نیٹ فلکس کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے میگھن کا کہنا ہے کہ اس نئے شو پرل کی ہیروئین اپنی عمر کی بہت سی لڑکیوں کی طرح ایک ایسے سفر پر ہے جہاں وہ زندگی کے روزمرہ کے چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہے۔

‘انہوں نے کہا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ نیٹ فلکس کے پاور ہائوس پلیٹ فارم کے ساتھ شراکت داری میں آرچوئیل پروڈکشن اور شاندار پروڈیوسرز مل کر ایک انیمیٹڈ سیریز بنائیں گے جو تاریخ کی غیر معمولی خواتین کی حوصلہ افزائی کریگی‘۔فلمساز ڈیوڈ فرنیش کے بارے میں بات کرتے ہوئے میگھن نے کہا کہ ’ ڈیوڈ فرنیش اور میں اس خصوصی سیریز کو منظر عام پر لانے کے خواہاں ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ہم آج اس کا اعلان کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں‘۔
وقت اشاعت : 15/07/2021 - 16:57:09

Rlated Stars :