سارہ کی چھوٹے بھائی جہانگیرکے ہمراہ والد کوسالگرہ کی مبارکباد، تصویروائرل

پیر 16 اگست 2021 16:52

سارہ کی چھوٹے بھائی جہانگیرکے ہمراہ والد کوسالگرہ کی مبارکباد، تصویروائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) اداکارہ سارہ علی خان نے چھوٹے بھائی جہانگیرکے ہمراہ والد کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پراپنے والد اوراداکارسیف علی خان کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ خود، والد سیف علی خان، سب سے چھوٹے بھائی جہانگیرعلی خان اورکرینہ کپوربھی موجود ہیں۔ اداکارہ کے شیئرکرتے ہی تصویرسوشل میڈیا پرجہانگیرعلی خان کے باعث وائرل ہوگئی۔

وقت اشاعت : 16/08/2021 - 16:52:18

Rlated Stars :