فلم کی تشہیر کا منفرد انداز ،شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

جمعرات 31 جولائی 2014 14:48

فلم کی تشہیر کا منفرد انداز ،شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) لندن کی ایک مارکیٹ میں خوفناک شارک نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں، "شارک ناڈو ٹو دی سیکنڈ ون "کی منفرد تشہیر شائقین کو خوب بھائی۔

(جاری ہے)

خونخوار شارکس نے پہلے نیویارک شہر پر دھاوا بولا اوراب لندن کی ایک دکان میں گھس آئی جہاں مچھلی خریدنے آئے لوگوں کو خونخوار شارک نے خوب ڈرایا، نقلی خونخوار شارک دراصل نئی فلم "شارک ناڈو ٹو دی سیکنڈ ون "کی تشہیری مہم کا حصہ تھی۔ دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے دلچسپ مناظر قید کرلیے۔

وقت اشاعت : 31/07/2014 - 14:48:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :