6 ستمبر یومِ دفاع کا دن ہمارے لیے بحیثیت پاکستانی قوم فخر کا دن ہے ،اکرم راہی

وطن عزیز پر جان بھی قربان ہے افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔معروف گلوکارکنگ آف فوک کی خصوصی گفتگو

منگل 7 ستمبر 2021 13:47

6 ستمبر یومِ دفاع کا دن ہمارے لیے بحیثیت پاکستانی قوم فخر کا دن ہے ،اکرم راہی
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ کنگ آف فوک معروف گلوکاراکرم راہی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر یومِ دفاع کا دن ہمارے لیے بحیثیت پاکستانی قوم فخر کا دن ہے ،انہوں نے کہا کہ ایسے دن قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی آتے ہیں۔ مگر زندہ قومیں ایسے دنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اکرم راہی نے کہا کہ وطن عزیز پر جان بھی قربان ہے افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے ہر مشکل گھڑی وجنگ میں ملکی سرحدوں کی حفاظت اپنی جانوں کا نذرانہ دے کرکی ،اکرم راہی نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کی گرج سے دشمن کی ٹانگیں کانپتی ہیں پاکستان کا بچہ ،بوڑھا،جوان ملک کی سالمیت کی خاطر اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ 6 ستمبر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیںملک کی عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بارڈروں پر کھڑے جوانوں کو سلام جن کی بدولت ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/09/2021 - 13:47:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :