بالی ووڈ کے اراکین پارلیمان کیلئے خصوصی ہدایات جاری،پریش راول، کرن کھیر اور ہیما مالنی لائیو شو اور کنسرٹ اور فحش اور ذو معنی کامیڈی فلمیں نہ کریں

اتوار 10 اگست 2014 12:14

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء)پریش راول، کرن کھیر اور ہیما مالنی جیسے بالی وڈ اداکار اور اداکارائیں اس بار بی جے پی کے نمائندوں کے طور پر منتخب ہو کر پارلیمان میں آئے ہیں۔ممبئی کے ایک اخبار کے مطابق پارٹی نے ان فنکاروں کو کئی ہدایات دی ہیں۔ان سے کہا گیا ہے کہ وہ لائیو شو اور کنسرٹ نہ کریں۔ ’فحش‘ اور ’ذو معنی‘ کامیڈی فلمیں نہ کریں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ مودی حکومت نے مبینہ طور پر ان سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران زیادہ سے زیادہ حاضر رہیں اور پارلیمنٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔حال میں بھارت کے معروف کرکٹر سچن تنڈولکر اور معروف اداکارہ ریکھا پر ایوان بالا کے اجلاس سے غیر حاضر رہنے پر تنقید ہوئی ہے۔ دونوں ابھی تک بالترتیب تین اور سات دن ہی اجلاس میں شرکت کر سکے ہیں۔بہر حال تنڈولکر نے اپنی غیر حاضری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے بڑے بھائی کی بائی پاس سرجری ہوئی ہے اور مجھے ان کے ساتھ رہنا پڑا۔ میں نے کسی بھی ادارے کی توہین نہیں کی ہے۔اس سے پہلے بھی بالی وڈ سے کئی معرو اداکار پارلیمان کا حصہ رہ چکے ہیں جن میں امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ بھی شامل ہیں-

وقت اشاعت : 10/08/2014 - 12:14:22

Rlated Stars :