14اگست تجدیدعہد کا دن ہے ، بھرپور طریقے سے منانا چاہیے ‘ صبا قمر

پیر 11 اگست 2014 14:52

14اگست تجدیدعہد کا دن ہے ، بھرپور طریقے سے منانا چاہیے ‘ صبا قمر

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء) معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہاہے کہ پاکستان کو آزاد کروانے کے لئے ہمارے بزرگوں نے لا تعداد قربانیاں دی ہیں ، ہمیں اپنے آپس کے جھگڑوں کو ختم کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ 14اگست تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو بھرپور طریقے سے منانا چاہیے ۔ اپنے گھروں اور گلیوں کو پاکستانی جھنڈوں سے خوب سجانا چاہیے اور آپس میں محبت ، اخوت اور اتجاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں 14اگست بڑے اہتمام کے ساتھ مناتی تھی بچپن کی یادیں آج بھی میرے لیے سرمایہ حیات ہیں ۔

وقت اشاعت : 11/08/2014 - 14:52:24

Rlated Stars :