اداکاری کے شفاف کام میں کسی کا بیٹا، بیٹی ہونا یا تعلق کام نہیں آتا ، روبینہ اشرف

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:35

اداکاری کے شفاف کام  میں  کسی کا بیٹا، بیٹی ہونا یا تعلق کام نہیں آتا     ، روبینہ اشرف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء)معروف اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے  کہ اداکاری ایک ایسا شفاف کام ہے کہ ادھر آپ کرتے ہیں ادھر اس کا نتیجہ سامنے آ جاتا ہے  اس لیے یہاں کسی کا بیٹا، بیٹی ہونا یا تعلق کام نہیں آتا۔    میں سمجھتی ہوں کہ ماں باپ کو زندہ بیٹیاں ہی رکھتی ہیں کیونکہ یہ وہ ہوتی ہیں جو اپنے والدین کو کسی بھی حالت میں جانے نہیں دینا چاہتیں۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے بتایا کہ  کئی لوگوں نے جب ان کی بیماری میں ان کی بیٹی  مینا  سے ان کی حالت کے بارے میں پوچھا تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ پریشان نہ ہوں، میں انھیں جانے نہیں دوں گی۔انہوں نے بتایا کہ میں چاہتی تھی کہ مینا اپنا پہلا ڈرامہ میرے ساتھ کرے کیونکہ جہاں ضرورت پڑی میں اس کو تھپڑ لگا دوں گی اس لیےمینانے جب  کریئر کا آغاز کیا  تو اس کا پہلا ڈرامہ  ’رسوائی‘ میں نے ہی  ڈائریکٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ  اداکاری ایک ایسا شفاف کام ہے کہ ادھر آپ کرتے ہیں ادھر اس کا نتیجہ سامنے آ جاتا ہے  اس لیے یہاں کسی کا بیٹا، بیٹی ہونا یا تعلق کام نہیں آتا۔واضح رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کو ’خدا اور محبت‘ سیزن تھری کی شوٹنگ کے دوران  کوویڈ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ڈرامے کی شوٹنگ روکنا پڑی اور روبینہ اشرف   طبیعت بگڑنے  کی وجہ سے  تقریباً ڈیڑھ مہینے تک ہسپتال میں رہی۔
وقت اشاعت : 25/09/2021 - 13:35:23