فلم”اے تھاؤزینڈٹائمز گْڈ نائٹ“24اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 19 اگست 2014 12:26

فلم”اے تھاؤزینڈٹائمز گْڈ نائٹ“24اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء)جنگی حالات میں رپورٹنگ کرتی نِڈر اور بہادر خاتون پر مبنی ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم”اے تھاؤزینڈٹائمز گْڈ نائٹ“کا سنسنی خیز ٹریلر منظرِ عام پر آ گیاہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کارو رائٹرایریک پوپی کی اس فلم کی کہانی رپورٹنگ کے شعبے سے وابستہ ایک ایسی خاتون صحافی کے گِرد گھوم رہی ہے جوہنگامی حالات اور خطرناک جنگی صورتحال میں بھی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض سر انجام دیتی نظر آتی ہے۔

فِن گیجرڈرم اوراسٹین بی کیرے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ جولیٹ بنوچی نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نکولس کوسٹر، ماریا کینیڈی، لیری مولن اور میڈس اوسڈلاہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے۔8.5ملین ڈالر لاگت سے تیارکردہ سنسنی خیز مناظر اور دل دہلا دینے والے واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم24اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

وقت اشاعت : 19/08/2014 - 12:26:54