کے آر کے نے اننیا پانڈے کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 21:49

کے آر کے نے اننیا پانڈے کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) بھارتی اداکار اور ناقد کمال راشد خان نے بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کو گزشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے طلب کیا تھا جس پر اننیا نے این سی بی کو واضح کیا کہ وہ ذاتی کمٹمنٹ کی بنا پر پیش نہیں ہوسکتیں۔

(جاری ہے)

اب کے آرکے کی جانب سے اننیا کو مشورہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اننیا این سی بی میں پیش نہیں ہوئیں اور انہوں نے ایسا کرکے بالکل ٹھیک کیا کیوں کہ اگر وہ ایسا کرتیں تو این سی بی آفیسر سمیر واکھینڈے انہیں گرفتار کرسکتے تھے۔کے آرکے نے اپنی پوسٹ میں اننیا کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اننیا کو آریان خان کی ضمانت تک لازمی منظر سے غائب رہنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 27/10/2021 - 21:49:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :