ہدایتکار روہت شیٹھی رام لکھن کا سیکوئیل بنائیں گے

ہفتہ 23 اگست 2014 13:37

ہدایتکار روہت شیٹھی رام لکھن کا سیکوئیل بنائیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء ) بالی وڈ فلم نگری میں ایک کے بعد ایک سپر ہٹ موویز بنانے والے روہٹ شیٹھی ”رام لکھن“ کا بھی سیکوئل بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

25 سال پہلے ریلیز ہونے والی فلم ”رام لکھن“ کا یہ گانا آج بھی لوگوں کو یاد ہے،تو وہیں جیکی شیروف اور انیل کپور کی یادگار اداکاری نے فلم کو امر کر دیا، فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سبھاش گھئی تھے، اب روہت شیٹھی نے ”رام لکھن“ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ۔ فلم 2016ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں کاسٹ کن فنکاروں کو کیا جائیگا یہ ابھی تو ایک راز ہے ۔ امکان ہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈ کون فلم کا حصہ ہوں گے کیونکہ ان کی موجودگی میں فلم کی کامیابی کے ہوتے ہیں چانسز بہت ہی زیادہ ۔

وقت اشاعت : 23/08/2014 - 13:37:08

Rlated Stars :