شہروز سبزواری اور طوبیٰ انور ڈراما ’یہ عشق سمجھ نہ آئے‘ میں ساتھ نظر آئینگے

شہروز اچھے معاون ،ساتھی اداکار ہیں،مختلف شہر میں نئی ٹیم کیساتھ کام کرنے کی وجہ سے نروس ہوئی لیکن ٹیم ،کام کا ماحول بہت اچھا رہا، اداکارہ

ہفتہ 6 نومبر 2021 11:05

شہروز سبزواری اور طوبیٰ انور ڈراما ’یہ عشق سمجھ نہ آئے‘ میں ساتھ نظر آئینگے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2021ء) معروف اداکار شہروز سبزواری اور سیدہ طوبیٰ انور نئے ڈرامے ’یہ عشق سمجھ نہ آئے‘ میں اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، لیکن وہ ’فوری طور پر ایک دوسرے سے رابطے میں آگئے‘۔انہوں نے کہا کہ شہروز سبزواری بہت اچھے معاون اور ساتھی اداکار ہیں‘۔

طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ ’وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں میں پرسکون ہوں اور مجھے سپورٹ کرتے ہیں‘۔اداکارہ نے کہا کہ ڈائریکٹر ہماری آن اسکرین کیمسٹری کو پسند کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میںڈرامے میں نمرہ نامی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو ایک امیر گھرانے سے ہے اور محبت کی خاطر بڑا قدم اٹھا لیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں نمرہ کو ایک متحرک اور طاقتور شخصیت کی حامل لڑکی دکھایا گیا ہے۔

طوبیٰ انور نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ایک مختلف ڈراما ہوگا، ہم انتہائی خوبصورت مقامات پر شوٹنگ کر رہے ہیں جنہیں شوٹنگ کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ اس لیے ڈرامے کے مناظر دیکھنے والوں کے لیے اپنے آپ میں ایک تجربہ ہوں گے۔طوبیٰ انور نے کہا کہ ایک مختلف شہر میں ایک نئی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے میں نروس ہوئی لیکن ٹیم اور کام کا ماحول بہت اچھا رہا۔انہوں نے کہا کہ سیٹ پر کام کی لگن اتنی اچھی ہے کہ آپ کو کام کرنے میں اور بھی زیادہ مزا آتا ہے۔ادکارہ کے مطابق ڈرامے کی ٹیم کم عمر اور ان کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہے۔
وقت اشاعت : 06/11/2021 - 11:05:06

Rlated Stars :