ملکہ ترنم نورجہاں، مہدی حسن جیسے گلوکاروں کیساتھ طبلہ بجانے کاموقع ملنا اعزاز ہے‘ساحر علی بگا

بچپن سے موسیقی کا جنون کی حد تک شوق تھا جووقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتا رہا ‘انٹرویو میں گفتگو

جمعرات 18 نومبر 2021 12:03

ملکہ ترنم نورجہاں، مہدی حسن جیسے گلوکاروں کیساتھ طبلہ بجانے کاموقع ملنا اعزاز ہے‘ساحر علی بگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء) نامورگلوکارومیوزک ڈائریکٹر ساحرعلی بگانے کہا ہے کہ میرابڑا اعزازاورخوش قسمتی ہے کہ مجھے ملکہ ترنم نورجہاںاور مہدی حسن جیسے لیجنڈگلوکاروں کے ساتھ طبلہ بجانے کاموقع ملااوریہی میری زندگی کا سرمایہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوںنے کہا کہ مجھے بچپن سے موسیقی کا جنون کی حد تک شوق تھا جووقت کے ساتھ ساتھ پروان چڑھتا رہا ۔

میں نے لیجنڈ گلوکاروں مہدی حسن اورنورجہاںکے گانوں کے میوزک میںطلبہبجایا جو مجھ جیسی نا چیز کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ایک موقع پر کسی نے مجھے مشورہ دیا کہ میں کمپوزیشن کی طر ف آئوں اور میں کوشش کرکے اس طرف آ گیا ہے اورخداکی ذات نے مجھے بے پناہ کامیابیاںدیں اوریہ سلسلہ ابھی تک جاری و ساری ہے۔
وقت اشاعت : 18/11/2021 - 12:03:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :