ہم کہاں کے سچے تھے کی دھوم برقرار

ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

منگل 23 نومبر 2021 12:08

ہم کہاں کے سچے تھے کی دھوم برقرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) مومنہ درید پروڈکشن کے ڈرامہ ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ میں مشعل کی موت اور مہرین کے خوف نے شائقین کو اپنے ساتھ جوڑے رکھا ہوا ہے۔ڈرامہ سیریل کی 16 ویں قسط کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔
وقت اشاعت : 23/11/2021 - 12:08:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :