پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی 56 ویں سالگرہ منائی گئی

جمعہ 29 اگست 2014 15:28

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی 56 ویں سالگرہ منائی گئی

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) امریکی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی 56 ویں سالگرہ منائی گئی۔ تاج بادشاہ کا آج 56 واں مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں 29اگست 1958ء کو پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1964ء میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ ''جیکسن فائیو'' میں شمولیت اختیار کی اور امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔ انہوں نے تیرہ گریمی ایوارڈز جیتے جب کہ ان کے تیرہ گانے بل بورڈ پر نمبر ایک پر آئے ، اور ان کی البم کی ساڑھے سات کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ وہ 25جون 2009ء کو خواب آور دوا کے انجکشن کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

وقت اشاعت : 29/08/2014 - 15:28:38