بچی کی روٹی بناتے ویڈیو شیئر کرنے پر ابرار الحق تنقید کا شکار

ہفتہ 27 نومبر 2021 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق بچی کی روٹی بناتے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ٹوئٹر پر ابرار الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک 5 سے 6 سال کی چھوٹی سی بچی کو روٹی بناتے دیکھا گیا اس ٹوئٹ کے بعد گلوکار تنقید کی زد میں آگئے اور ثمرینہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ اپنے بیٹے کو بھی سکھائیے گا۔

(جاری ہے)

احمد پاشا نامی صارف نے ابرار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس عمر کے بچوں کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے ناکہ روٹی بنانے کی۔شہریار نامی صارف ابرار کی سوشل میڈیا ویڈیوز میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کی موجودگی کو پوسٹ وائرل کرنے کا طریقہ قرار دیا۔دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین ابرار کی حمایت میں بھی سامنے آگئے۔کچھ صارفین نے ابرار کی حمایت کرتے ہوئے بچی کی ٹریننگ کو صنف سے بالاتر قرراردیا۔
وقت اشاعت : 27/11/2021 - 20:47:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :