غیر اخلاقی حرکات ، مائیلی سائرس پر ڈومینیکن رپبلک داخلے پر پابندی
پیر 1 ستمبر 2014 12:47
سانٹو ڈومنیکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء)امریکی گلوکارہ مائیلی سائرس کو مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکات کی بنا پر ڈومینیکن رپبلک میں کنسرٹ کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ گلو کارہ مائلی سائرس اس وقت اپنے عالمی ٹور پر ہیں۔گلوکارہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مائلی سائرس نے 13 ستمبر کو ڈومینیکن رپبلک کے دارالحکومت سانٹو ڈومنیکو میں ایک کنسرٹ کرنا تھا۔
لیکن ڈومنیکین کی حکومت نے ان کی کچھ حرکتوں کو غیر اخلاقی قرار دے کر انہیں کنسرٹ کرنے سے روک دیا ہے۔(جاری ہے)
حکام کا کہنا ہے کہ مائلی سائرس کچھ ایسی حرکتیں کرتی ہیں جو ڈومنیکین اخلاق اور روایات کے خلاف ہیں اور ان پر ڈومینیکن قانون کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔ مائلی سائرس کے کنسرٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جولائی سے جاری ہے اور ان کی قیمت 27 ڈالر سے لے کر 370 ڈالر تک ہے۔ ماضی میں بھی ڈومینیکن حکومت نے کئی گانوں کو عامیانہ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی لگائی تھی۔ گزشتہ سال کے ایوارڈ شو میں ان کے غیر اخلاقی ٹورکنگ ڈانس سے ایک بہت بڑا تنازعہ پیدا ہوا تھا جس پر اخبارات اور سوشل میڈیا پر مائلی پر شدید تنقید کی گئی تھی اور ان کی اس حرکت کو عامینہ اور بیہودہ قرار دیا گیا تھا۔
Famous Showbiz Stars
Neelam Muneer
kendall jenner
Saira Peter
Azfar Rehman
Scott Cooper
Jeremy Sumpter
George Clooney
Sonali bendre
Tamara Taylor
Leonardo DiCaprio
Adam Scott
Bruce Lee
Showbiz News In Urdu
-
عراقی ٹک ٹاک سٹار ام فہد کوقتل کر دیا گیا
-
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
-
فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، طارق علی بسرا
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
شوٹنگ میں مصروف پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، نہیں چاہتی کبھی اس مرحلے سے گزروں، حنا آفریدی
-
شروتی ہاسن اور دوست سنتانو ہزاریکا کا بریک اپ ہوگیا
-
60 سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرس' کا ٹائٹل جیت لیا