اداکارہ ماہ نور نے نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی

ملزم عمران سے تصاویر اور ویڈیوز کو برآمد کروا کر حذف،ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے

جمعرات 16 دسمبر 2021 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2021ء) اسٹیج ادکارہ سدرہ لطیف عرف ماہ نور نے نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ۔اسٹیج اداکارہ سدرہ لطیف عرف ماہ نور نے درخواست میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اورڈائریکٹر ایف آئی اے سمیت دیگر کو نامزد کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہ نور نے ملزمان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ دے کر تعلق قائم کیا، تعلق قائم کرنے کے کچھ عرصے بعد ملزم نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی جس کے باعث میں نے تعلق ختم کردیا۔

اس کے بعد عمران نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور میری تصاویر ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کردیں اور تاحال مجھے بلیک میل کیا جارہا ہے، ملزم عمران سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھے بدنام کر رہا ہے۔ ماہ نور نے استدعا کی کہ مجھے بلیک میل اور بدنام کرنے کے الزام میں عمران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اورمیری تصاویر اور ویڈیوز کو برآمد کروا کر حذف کیاجائے۔
وقت اشاعت : 16/12/2021 - 16:45:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :