صاحب ثروت لوگ شادیوں پر کروڑں اجاڑنے کی بجائے سادگی کو ترجیح دیں‘ رابی پیر زادہ

اعتدال پسندی سے کام لے کر باقی دولت کو غریبوں کو روٹی کھلانے پر خرچ کیا جاناچاہیے‘ بیان

جمعہ 17 دسمبر 2021 11:30

صاحب ثروت لوگ شادیوں پر کروڑں اجاڑنے کی بجائے سادگی کو ترجیح دیں‘ رابی پیر زادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2021ء) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خداکی ذات نے جن لوگوںکودولت سے نواز رکھاہے انہیں چاہیے کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں کروڑں روپے اجاڑنے کی بجائے سادگی کو ترجیح دیںاور اس پیسے سے مستحق لوگوںکی مدد کریں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہاں دیکھا گیا ہے کہ صاحب ثروت لوگ اپنے بچوںکی شادیوںپرصرف دکھاوے کیلئے کروڑوںروپے کے اخراجات کرتے ہیں لیکن دوسری طرف معاشرے میں ایسے لو گ بھی ہیں جنہیں پیٹ بھر کر دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیںہوتی ۔

انہوں نے کہاکہ جنہیں خدا کی ذات نے دیا ہے انہیں ضرورخرچ کرنا چاہیے لیکن اس میں اعتدال پسندی سے کام لیناچاہیے اور اس دولت کو غریبوں کو روٹی کھلانے اور ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔
وقت اشاعت : 17/12/2021 - 11:30:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :