حیدر سلطان کی جانب سے شوبز ستاروں ،قریبی دوستوںکیلئے بار بی کیو پارٹی کااہتمام

مصروفیات کی وجہ سے دوستوں سے ملاقات کا وقت ہی نہیں ملتا،بار بی کیو پارٹی مل بیٹھنے کا بہانہ ہے‘گفتگو

جمعہ 17 دسمبر 2021 11:30

حیدر سلطان کی جانب سے شوبز ستاروں ،قریبی دوستوںکیلئے بار بی کیو پارٹی کااہتمام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2021ء) ناموراداکار حیدر سلطان کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر شوبز ستاروں اور اپنے قریبی دوستوںکے لئے بار بی کیو پارٹی کااہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حیدر سلطان نے اپنی رہائشگاہ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے شوبزستاروں اور ذاتی دوستوں کے اعزازمیں بار بی کیو کا اہتمام کیا جس میں شرکاء کی مٹن،بیف کباب،ملائی بوٹی اور تکوں سے کی گئی ۔

اس موقع پر دوستوں نے خوب ہلہ گلہ بھی کیا ۔ حیدر سلطان کا کہنا ہے کہ کھانے کی دعوت تو دوستوں سے مل بیٹھنے کا ایک بہانہ ہے ،آج کے دورمیں مصروفیات اس قدر زیادہ ہیں کہ دوستوں سے ملاقات کا وقت ہی نہیں ملتااورمیں نے بہانے سے شوبزاور بچپن کے دوستوں کو اپنے گھر پر مدعو کیا اورہم نے پرانی یادوں کو تازہ کرنے کے ساتھ انجوائے بھی کیا۔
وقت اشاعت : 17/12/2021 - 11:30:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :