اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ پنجابی کلچر کو متعارف کرانیکی کوشش کی ‘عارف لوہار

بیرو ن ملک خود کو پاکستان کے سفیر کے طو رپر پیش کرتاہوں‘ انٹرویو میں گفتگو

جمعہ 17 دسمبر 2021 11:30

اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ پنجابی کلچر کو متعارف کرانیکی کوشش کی ‘عارف لوہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2021ء) نامور گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ پنجابی کلچر کو متعارف کرانے کی کوشش کی ہے ،میرے والدعالم لوہار،طفیل نیازی،ریشماں،شوکت علی جیسے نامورگلوکاروںنے پوری دنیا میں پنجابی ثقافت کو روشناس کرانے میں اپنا کردارا ادا کیا ہے اور اب مجھ سمیت دیگر کچھ فنکار یہ فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں پر بھی گیا ہوں وہاںمیںنے پنجابی زبان کے ساتھ ساتھ پنجابی ثقافت کو بھی متعارف کرانے کی کوشش کی ہے ، میںبیرون ملک پنجاب کی ثقافت سے مطابقت رکھنے والا لباس زیب تن کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی کہ بیرو ن ملک خود کو پاکستان کے سفیر کے طو رپر پیش کروں اور اپنے ملک کی نیک نامی کا باعث بنوں۔
وقت اشاعت : 17/12/2021 - 11:30:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :