سیریز ’’مس مارول‘‘ کا حصہ بننا ایک زبردست تجربہ تھا : فواد خان

جمعہ 17 دسمبر 2021 21:03

سیریز ’’مس مارول‘‘ کا حصہ بننا ایک زبردست تجربہ تھا : فواد خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2021ء) پاکستانی اسٹارفواد خان نے امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ کاحصّہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز کی شوٹنگ ایک زبردست تجربہ تھا۔فواد خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ’ بالکل، وہ سیریز ’مس مارول‘ کاحصّہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ’وہ اس بات سے انکار نہیں کرسکتے، اور اب تو وہ جھوٹ نہیں بول سکتے کیونکہ پروڈکشن ٹیم نے خود یہ خبر پھیلا دی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ’انہوں نے جس کاسٹ کے ساتھ اور جن لوگوں کے ساتھ کام کیا، وہ بہت اچھے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ’لیکن انہیں افسوس ہیکہ اس وقت وہ اِس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔واضح رہے کہ پچھلی کچھ عرصے سے فواد خان کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ کی کاسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی اس بڑی خبر کے بارے میں بتایا تھا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’زبردست! فواد خان مس مارول میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں، ڈزنی پلس کی یہ سیریز ’مس مارول‘ مارول اسٹوڈیوز کے پہلے مسلمان کردار کے بارے میں ہے۔

وقت اشاعت : 17/12/2021 - 21:03:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :