ماریہ واسطی بہت بڑی اداکارہ ،میرے سمیت دوسرے لوگ بھی صلاحیتوں کے معترف ہیں‘ ساجدحسن

اداکارہ نے اپنی خوبصورت اداکاری کے ذریعے وقت سے بہت پہلے اپنا نام او رمقام بنالیا ‘سینئر اداکار

بدھ 22 دسمبر 2021 11:46

ماریہ واسطی بہت بڑی اداکارہ ،میرے سمیت دوسرے لوگ بھی صلاحیتوں کے معترف ہیں‘ ساجدحسن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2021ء)سینئر اداکار ساجد حسن نے کہا ہے کہ ماریہ واسطی بہت بڑی اداکارہ ہیں اور میرے سمیت دوسرے لوگ بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ساجد حسن نے کہا کہ ماریہ واسطی نے اپنی خوبصورت اداکاری کے ذریعے وقت سے بہت پہلے اپنا نام او رمقام بنالیا تھا ۔

(جاری ہے)

میں ذاتی طو رپر ماریہ واسطی کی اداکاری سے بڑا متاثر ہوں ، وہ سنجیدہ او رمزاحیہ دونوں طرز کے کرداروں کو ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیںاو ر یہی خوبی کسی بھی فنکار کو دوسرے فنکار وں سے ممتاز کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دیگر بہت سی اداکارائوں کے ساتھ کام کیا ہے اورمجھے ان کا کام پسند بھی ہے لیکن میری کیمسٹری ماریہ واسطی سے بہت ملتی ہے ،ہم نے دو سال سے اکٹھے کوئی کام نہیں کیا لیکن امید ہے جلد ایک نئے پراجیکٹ میں ہم اکٹھے نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 22/12/2021 - 11:46:18

Rlated Stars :