اداکارہ انوشے عباسی جلد پیا گھر سدھار جائیں گی

بدھ 10 ستمبر 2014 12:15

اداکارہ انوشے عباسی جلد پیا گھر سدھار جائیں گی

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)پاکستان کی خوبرو اداکارہ انوشے عباسی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جس کا اعلان اداکار نے اپنے فیس بک پیج پر کر دیا ہے۔انوشے کو آپ عارفہ (افضل کی بہن) کے روپ میں سپر ہٹ ڈرامہ”پیارے افضل“ میں دیکھ اور ان کی اداکاری کو سراہ چکے ہیں۔اداکار نے مداحوں سے اپنے جیون ساتھی سے متعلق بھی شیئر کیا ہے، ان کی شادی پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے عینن عارف عباسی سے ہونے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ جوڑا رواں ماہ کی 29 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔انوشے عباسی کا تعلق ایک ٹیلنٹڈ خاندان سے ہے جن میں اداکار اور رائٹرز دونوں ہی خصوصیات شامل ہیں۔انوشے کے والد زبیر عباسی مشہور فکشن رائٹر تھے جبکہ ان کے بھائی اور پاکستان کے معروف اداکار شمعون عباسی اور بہن جویریہ عباسی کا نام تو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔واضح رہے کہ عینن کا تعلق بھی شوبز سے ہے اور وہ ہمایوں سعید کی فلم”میں ہوں شاہد آفریدی“ سے ڈیبیو کر چکے ہیں ان کی والدہ روبینہ عارف کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 10/09/2014 - 12:15:41

Rlated Stars :