گلوکار جواد ا حمد کی سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں شہداء کی یاد میں تقریب میں شاندار پرفارمنس

ہفتہ 13 ستمبر 2014 11:49

گلوکار جواد ا حمد کی سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں شہداء کی یاد میں تقریب میں شاندار پرفارمنس

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء ) گلوکار جواد ا حمد کی کراچی آرٹس کونسل میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ہلاک ہونیوالے 250افرا د کی یاد میں تقریب میں شاندار پرفارمنس ،لواحقین اپنے پیارو ں کو یاد کرکے رونے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں آتشزد گی کی وجہ سے جل کر مرنے والے 250سو افرا کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کیلئے شہدا کے لوا حقین کو کراچی آرٹس کی شاندار تقریب میں مدعو کے گیا جس میں گلوکار جواد احمد نے اپنے گیتوں سے سماباندھ دیا ۔

شہدا ء کے لوا حقین اپنے پیاروں کو یاد کرکے شدید غم سے نڈھال ہوگئے ۔ اس موقع پر جواد احمد کا کہنا تھا کہ آج وہ شہدا کے لواحقین کے دکھ میں بانٹنے آئے ہیں اس موقع پرتمام حاضرین نے شہد اء کے درجات بلند کرنے کے لئے خصوصی دعاکی گی ۔

وقت اشاعت : 13/09/2014 - 11:49:11

Rlated Stars :