اداکاری سے پہلے راک بینڈ کا حصہ بھی رہا ، فواد خان

ہفتہ 13 ستمبر 2014 13:18

اداکاری سے پہلے راک بینڈ کا حصہ بھی رہا ، فواد خان

بالی وڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) بھارتی فلمی شائقین پاکستانی اداکار فواد خان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات لینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی چھوٹی سکرین کے بڑے سٹار فواد خان کی پہلی بالی وڈ فلم خوبصورت اگلے جمعے کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فواد خان اپنی ہیروئن سونم کپور کے ساتھ زور و شور سے فلم کی پبلسٹی میں مصروف ہیں۔ ایک گفتگو میں فواد نے بتایا ہے کہ اس فلم میں وہ راجپوت پرنس وکرم سنگھ راٹھور کا رول نبھا رہے ہیں جو سنجیدہ اور اصولوں کا پابند انسان ہے۔

یہ کریکٹر انگریزی فلم ساونڈ آف میوزک میں کرسٹوفر پلمر اورپریٹی وومن میں رچرڈ گیئر کے رولز جیسا ہے۔ بھارتی فلم میں کام ملنے کے بارے میں کہا کہ پچھلے سال جنوری میں انہیں انیل کپور فلم کارپوریشن سے کال موصول ہوئی جس میں خوبصورت کا سکرپٹ بھیجنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

نومبر 2013 میں ممبئی گیا اور سونم کپور سے آدھے گھنٹے کی ملاقات میں ہم شوٹنگ کا شیڈول بھی پلان کرچکے تھے۔ فواد نے بتایا کہ ایکٹنگ سے پہلے میں ایک راک بینڈ کا حصہ تھا۔ بنیادی طور پر میں ایک سست شخص ہوں اور کوئی کام پلان کر کے نہیں کرتا۔ میں کافی سالوں سے اداکاری کر رہا ہوں مگر پہلے دن بہت نروس تھا۔ بھارت میں نئے ماحول ، نئے لوگوں کے ساتھ کا م کرنے کا ٹینشن تو تھا ، لیکن پھر صورتحال نارمل ہوگئی۔

وقت اشاعت : 13/09/2014 - 13:18:07

Rlated Stars :